• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین واپسی ،افغان حکام کا ڈیڈ لائن میں مزیدتوسیع کیلئے پاکستان سے رابطہ

پشاور(ایجنسیاں) افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں 9دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزیدتوسیع کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ،تفصیلات کے مطابق19لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن میں9دن رہنے کے بعد افغان حکومت نے مزیدتوسیع کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے جس پر وزارت سیفران نےاجلاس کل طلب کرلیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ اور غیر ر جسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جنوری تک کی ہے جب کہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی 30جنوری تک ہے جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائیگا۔رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی موسم سرما کے باعث عارضی طور پر بند ہے۔
تازہ ترین