• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کی حدود میں نوجوان پر تشدد، نئے ایس ایس پی کا نوٹس،3اہلکار معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی ملیر نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کومعطل کردیا تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود مین سپرہائی وے فائیواسٹار سی این جی پمپ کے قریب گزشتہ شب مذکورہ تھانے کے سب انسپکٹر سکندرعلی، ہیڈکانسٹیبل رجب علی اور سپاہی عمر خطاب نے موٹرسائیکل سوار نوجوان شہری جو کہ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہے کو روکا اور الزام عائد کیا کہ اور نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ایک ہزار روپے بھی چھین لیے، بعدازاں نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ افسر واہلکاروں کو عہدے سے معطل کرتے ہوئے محکمہ جاتی کارروائی کے احکاما ت جاری کئے کردیئے۔
تازہ ترین