• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیئول (جنگ نیوز) کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کا ایک خصوصی وفد اکیس جنوری بروز اتوار جنوبی کوریا پہنچ گیا۔ یہ وفد جزیرہ نما کوریا پر سخت ترین نگرانی والی سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا میں داخل ہوا۔جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق اکیس جنوری کو پہنچنے والے شمالی کوریائی وفد کا بنیادی مقصد فروری میں دورہ کرنے والے شمالی کوریائی ثقافتی طائفے کی پرفارمنس کے مقامات کا جائزہ لینا ہے۔ یہ خصوصی ثقافتی طائفہ رواں برس فروری میں منعقد کیے جانے والے سرمائی اولمپکس کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بیس جنوری کو سرمائی اولمپکس میں دونوں کوریائی ممالک کے ایتھلیٹس اور حکام کی ایک جھنڈے تلے شرکت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی تھی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے شمالی کوریا کے بائیس ایتھلیٹس کی تین مقابلوں میں ممکنہ شرکت کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین