• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تہران (جنگ نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عراق کے اتحاد کی خاطر کردوں سے تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔ ایران متحدہ عراق کے حق میں ہے ۔ روحانی نے یہ بیان کرد رہنما بارزانی کے دورہ ایران کے دوران دیا۔ گزشتہ برس پچیس ستمبر کو آزادی سے متعلق متنازع ریفرنڈم کے بعد بارزانی کا یہ پہلا دورہ ایران تھا۔ کئی ممالک کی طرح تہران حکومت نے بھی اس ریفرنڈم کی مخالفت کی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے عراق کے اتحاد کے لیے کردوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین