• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو قرضہ دینے والے ممالک میں سعودیہ روس پر سبقت لے گیا

ریاض (شاہد نعیم )امریکا کو قرضہ دینے والے ممالک میں سعودی عرب روس پر سبقت لے گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے نومبر2017سے متعلق اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جنوری 2017میں 112.3ارب ڈالر کے امریکی بانڈز حاصل کئے ۔اکتوبر 2017میں مملکت کے پاس 145.2ارب ڈالر کے امریکی بانڈز چلے گئے۔امریکی بانڈز خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب کا نمبر گیارہواں ہوگیا ہے۔چین سرفہرست ہے جو 1.18ٹریلین ڈالر کے امریکی بانڈز خریدے ہوئے ہے۔جاپان کا نمبر دوسرا ہے جس نے 1.08ٹریلین ڈالر کے بانڈز خرید رکھے ہیں۔ روس کا نمبر 13واں ہے جس کے پاس 86.6ارب ڈالر کے امریکی بانڈز ہیں۔
تازہ ترین