• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور ،451پلاٹوں کی الاٹمنٹ، آصف ہاشمی کی قریبی ساتھی گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر) نیب لاہور نے سابق چئیر مین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کیخلاف 451غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں ان کی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا، ملزمہ ڈپٹی سیکرٹری ای ٹی پی بی تعینات رہی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پلاٹوں کے 451 الاٹمنٹ لیٹر سائن کیے،نیب لاہور کیجانب سے دیگر شریک ملزمان سابق وائس چیئرمین چوہدری ریاض احمد اور سعید رحمان خٹک کی گرفتاری چند روز قبل عمل میں لائی گئی ، ملزمان نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو 1 ارب 20 کروڑ 62لاکھ 76 ہزار 745 روپے کا نقصان پہنچایا،ملزمان نے آصف ہاشمی کے ساتھ مل کر پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹس 2008 سے 2012 کے درمیان متروکہ وقف املاک کے ملازمین میں کی، آصف ہاشمی کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں زیر سماعت ہے،نیب حکام ملزمہ کو ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کر ینگے۔
تازہ ترین