• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ وغیرہ انسانوں کی بنائی چیزیں، یہ مقدس نہیں، حسن نثار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ جمہور کا مطلب گند کا ڈھیر ہے ۔ جیو کے پروگرام ’میرے مطابق‘ میں عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ وغیرہ انسانوں کی بنائی ہوئی چیزیں مقدس نہیں ہوتیں سپریم صرف اللہ کی ذات ہے اس کے علاوہ کوئی سپریم نہیں ہے جس پارلیمنٹ پر ختم نبوت کے قانون کے حوالے سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہو سپریم کورٹ جسے خائن قرار دے ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا کہیں۔ ہری پور جلسہ پنجرے میں زندہ شیر حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے اس کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا ہے کہ شیر پنجرے میں ہی ٹھیک ہیں اگر یہ کھلے چھوڑ دیئے جائیں تو یہ وسائل سے لے کر ہر چیز کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے آدم خوروں میں تبدیل ہوجاتے ہیں ۔ حمزہ شہباز کی رہائشگاہ سے بیریئر ہٹا دیے جائیں چیف جسٹس کے اس بیان کے حوالے سے حسن نثا رکا کہنا ہے کہ اگر آپ کو خطرہ ہے تو وہاں چلے جائیں جہاں آپ کو خطرہ نہیں صرف حمزہ کی بات نہیں یہاں سب ایسے ہی ہیں ، عدلیہ نے جو سلسلہ شروع کیا ہے بہت اچھا ہے۔ لاہور میں تینوں کا شو پتہ نہیں کیوں فلاپ ہوا ہے شاید کوئی دلچسپی نہیں لی گئی ، نعیم الحق کا بھی کہنا یہی ہے اگر عمران خان واک کرنے نکل جائے تو اس سے تین گنا زیادہ لوگ نکل آتے ہیں ۔پروگرام میں منو بھائی کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا ہے کہ کوئی رشتہ ایسا نہیں جس کو بچھڑنا نہ ہو اب دور دور تک کوئی منو بھائی نہیں ہیں ۔
تازہ ترین