• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتیس مارچ تک پاور سسٹم کی خامیاں ختم کرنیکی ڈیڈلائن دیدی ،اویس لغاری

ملتان (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن ا ویس لغاری نےکہاہےکہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں نےپاکستان کےعوام پر لعنت بھیجی، ریسکیو1122موٹر بائیک سروس ڈی جی خان کی عوام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تحفہ ہے ۔ سینیٹ انتخابات وقت پر ہوں گے ،31مارچ تک پاور سسٹم کی خامیاں ختم کرنیکی ڈیڈلائن دیدی،۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں 4500میگاواٹ بجلی سرپلس موجود ہے ۔ 160ارب روپے کی بجلی چوری کرنے والوں کو کسی بھی صورت بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کریں گے ۔ حکومت کی جانب سے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا فی الحال کوئی پلان نہیں ہے ۔ آئندہ دور حکو مت میں کارکردگی کی بنیاد پر نجکاری کا فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پاورڈویژن نے ملتان سمیت ملک بھر میں سی ای اوز کو 31مارچ2018ء تک سسٹم میں موجود خامیوں کو ختم کرنیکی ڈیڈلائن دی ہے اس کے بعد ہم موسم گر ما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں گے ۔وہ آرٹس کونسل ڈی جی خان میں ریسکیو 1122موٹربائیک سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ۔پنجاب بھر میں 50ہزار آبادی والے علاقے میں موٹربائیک کوئیک رسپانس سروس فراہم کی جائے گی ۔ ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ سردار اویس احمد خان لغاری کی کوششوں سے ڈی جی خان میں موٹربائیک ریسکیوسروس شروع کر دی ہے۔ ریسکیو 1122پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا او رگلگت بلتستان میں بھی ہے ، امید ہے کہ جلد سندھ اور بلوچستان میں بھی شروع ہوگی ۔۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے اویس لغاری کوبریفنگ دی۔
تازہ ترین