• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوے ویں آسکر ایوارڈ،دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی نامزدگی کا امکان

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) دیسی گرل پریانکا چوپڑا یوں تو گزشتہ 3 سال سے ہولی وڈ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں، تاہم پہلی بار انہیں فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا ہولی وڈ میں ’بے واچ‘ فلم سے انٹری دے چکی ہیں، جب کہ وہ امریکی ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔جب کہ ان دنوں وہ بولی وڈ کے بجائے ہولی وڈ منصوبوں کی شوٹنگ میں ہی مصروف ہیں، ایسے وقت میں آسکر ایوارڈ منعقد کرنے والی اکیڈمی انہیں 90 ویں ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔آسکر ایوارڈ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پریانکا چوپڑا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ آسکر نامزدگیوں کا اعلان 23جنوری کو کیا جائے گا۔اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا چوپڑا کو فلم کے سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔اکیڈمی ایوارڈ نے نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ امریکی اداکارہ روساریو ڈاؤسن، مشیل روڈریگئز اور برطانوی اداکارہ رابل ولسن کی بھی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی تصاویر شیئر کیں۔پریانکا چوپڑا سمیت ان اداکاراؤں کو ’بِہائنڈ دی سین‘ ’سائنماٹوگرافی‘ ’کاسٹیوم ڈزائن‘ اور’میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائل‘ جیسی کیٹیگریز میں نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ویں90 آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں برس 4 مارچ کو ہوگی۔آسکر ایوارڈز کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے بھیجی گئی غیر ملکی زبان کی کیٹیگریز کی فلموں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے۔شارٹ لسٹ کی گئی فلموں میں پاکستان، بھارت، ایران اورچین سمیت کسی بھی ایشیائی ممالک کی کوئی بھی فلم شارٹ لسٹ نہیں کی گئی۔آسکر ایوارڈز کے لیے وژوئل افیکٹس کی بھی 20 فلموں کو شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین