• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر ایوارڈ،ہندی میڈیم بیسٹ فلم،عرفان اور ودیا بہترین اداکار قرار

ممبئی (ایجنسیاں) فلم فیئر ایوارڈ 2018،عرفان خان کو بہترین اداکار اور ویا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق سال 2018 کے 63 ویں فلم فیئر ایوارڈس کا انتظار اب ختم ایوارڈ کا اعلان ہو چکا ہے ۔عرفان خان کو بہترین اداکار (بیسٹ ایکٹر ) اور ودیا بالن کو بہترین اداکارہ ( بیسٹ ایکٹریس ) کا فلم فیئر ایواڑ دیا گیا ہے۔ ادھر کرٹیکس کٹیگری میں راج کمار راؤ کو بیسٹ ایکٹر اور زائرہ وسیم کو بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا۔ فلم ہندی میڈیم کو بیسٹ فلم (پاپولر ) اور نیوٹن کو بیسٹ فلم ( کریٹک) کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بریلی کی برفی فلم کے ڈائریکٹر اشونی ائیر تیواری کو دیا گیا ہے جبکہ بیسٹ اوریجنل اسٹوری کا ایوارڈ نیوٹن فلم کے لئے امت ماسورکر کو دیا گیا ہے۔ بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول ( میل ) کا خطاب راج کمار راؤ نے اپنے نام کیا تو بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول ( فی میل ) کا ایوارڈ فلم سیکریٹ سپر اسٹار کیلئے میہر وج نے حاصل کیا۔
تازہ ترین