• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سو بھارتی خواتین نے پدماوت کی ریلیز پر خود سوزی کی دھمکی دے دی

لندن (جنگ نیوز) کم از کم سو بھارتی خواتین نے دھمکی دی ہے کہ وہ پدماوت نامی فلم کی بھارت میں ریلیز سے قبل خود کو آگ لگالیں گی۔ کہا جاتا ہے کہ فلم میں افسانوی ہندو ملکہ اور مسلمان سلطان کے درمیان جنسی منظر موجود ہے جبکہ فلمساز نے اس منظر کی موجودگی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ محض افواہ ہے۔ فلم کی ریلیز کے خلاف متعدد بار احتجاج ہوچکا ہے اور بھارت کی کشتریہ کمیونٹی فلم پر پابندی کا مطالبہ کررہی ہے۔ فلم کی ہیروئن کو بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور کہا ہے کہ اس کی ناک کاٹ لی جائے گی۔ سٹننگ سٹار دیپکا پیڈوکون کو وارننگ دی گئی ہے کہ ان کا سر قلم کردیا جائے گا۔ فلم کے مخالف کارکن ویرندر سنگھ نے کہا ہے کہ فلم کی نمائش کو رکوانے کے اقدامات کے باوجود فلم ریلیز کی گئی تو کشتریہ سماج کی خواتین24جنوری کو، جس دن ملکہ نے خود کو آگ لگائی تھی، اسی جگہ پر خود کو آگ لگالیں گی۔
تازہ ترین