• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ خطرے سے خالی نہیں، محمد غالب

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ بھارتی فوج ہر روز سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں کرتی ہے۔ آزاد کشمیر کے نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حالات سنگین صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان کو اس موقع پر وزیر خارجہ کو بیرون ملک روانہ کرکے دنیا کو بتانا چاہیے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائیاں زیادہ دیر برداشت نہیں کی جائیں، بھارت کے عزائم کو نہ روکا گیا تو پھر کسی بھی تصادم اور جنگ کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہوگا۔ بھارت پاکستان کے صبر و تحمل سے فائدہ اٹھائے خطے میں مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل ہی امن کی ضمانت مہیا کرتا ہے اور عالمی برادری بھارت کو لگام دے کہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔محمد غالب نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ بھی کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ پاکستان اس ساری صورت حال کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا پر واضح کرے کہ پاکستان پر اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے، چار ایٹمی قوتیں اس ریجن کے اندر موجود ہیں اور بھارت نے جو راستہ اختیار رکھا ہے اس سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین