• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت انسانیت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، پیر کبیر علی

مانچسٹر(علامہ عظیم جی/ ابرار حسین/ غلام مصطفی مغل/ ذوالفقار علی میر) عقیدہ ختم نبوت تمام ادیان اور مذہبی تہذیبوں کے تحفظ و ایمان و یقین رکھنے والی انسانت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انسانی فلاح وتحفظ کے لیے اللہ رب العالمین نے ایک لاکھ چوبیس ہزار رسولوں کو مبعوث فرمایا اور تمام ادیان انبیا کی صداقت کے لیے تاجدار انبیا ختم المرسلین کو آخری نبیؐ بناکر مذاہب کی صداقت پر مہر نبوت ثبت فرما دی۔ اسی کی بنیاد پر پاکستان کے آئین جس میں اسلام قرآن کی بالادستی کو تسلیم کیا گیا ہےمیں ختم نبوت کے منکرین کو دائرہ اسلام سے خارج کیا گیا تھا۔ پاکستان میں بچوں کے تحفظ کی والدین کے ساتھ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار بولٹن میں محفل نعت و ختم نبوت کانفرنس جس کا اہتمام شیخ مستنصر حسین و دیگر نے کیا تھا،کے موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے روحانی پیشوا شیخ المشائخ پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی سجادہ نشین چورہ شریف نے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب میں میلاد مصطفی کریم ﷺ کی نسبت سے خوب صورت کیک جو استاد محمد صفدر نے خود اپنے ہاتھ سے تیار کیے تھے کاٹے گئے اور درودو سلام پڑھایا گیا۔ پیر سید محمد کبیر علی شاہ مجددی نقشبندی نے کہا کہ اللہ کے پیارے رسول کائنات میں تخلیق رب جلیل ہیں۔ واحد و یکتا نہایت حسین و جمیل تمام انبیا کے مرسل اور خاتم النبیینؐ بھی ہیں اور ان کے لائے ہوئے نظام زندگی انسانی فطرت کے مطابق ہے پوری انسانیت اس پر عمل پیرا کرکے اس دنیا میں عالمی امن اور تمام انسانوں کی فلاح اور خوب صورت زندگی بسر کرنے کا لائحہ عمل پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مرد و خواتین کو اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کا سفیر بننا چاہیے، اپنی نئی نسل کے لیے رول ماڈل بنتے ہوئے ان کی بہترین تربیت، بیٹیوں میں حیا، مردوں میں غیرت و حمیت بیدار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تہذیب اپناکر ہزاروںلاکھوں گھروں میں بے چینی، بے راہ روی والدین اور نسلیں برباد ہورہی ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں آقائے رحمتہ اللعالمین کی منتوں کو اجاگر کریں۔اپنی اولاد کی بہترین تربیت کریں۔ پاکستان سے آئے ہوئے نعت خواں سید طاہر عباس شاہ، امام سبطین علی، محمد ارشد، بیرسٹر اشتیاق احمد،مسلم کانفرنس یوکے، کے صدر محمد بشیر رٹوی، پیپلز پارٹی یوکے، کے سابق چیف ارگنائزر گلزار خان، ایم سی آر چیف ایگزیکٹیو نصر اللہ خان مغل، استاد محمد صفدر، نیشنل بس کمیٹی یوکے وائس چیئرمین شہباز سرور، راجہ شاہنواز خان، شیخ سلیم محی الدین ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کے منور حسین، تحریک منہاج القرآن خادم حسین، محمد عارف بھٹی، افتخار احمد، راجہ ریاض احمد بڑالوی کے علاوہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی رہنمائوں،مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین