• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے قوانین سے خستہ حال خطرناک عمارتوں میں پھنسے 3ملین افراد کو تحفظ ملے گا

لندن( جنگ نیوز) کرائے کے مکانوں سے متعلق نئے قوانین قوانین سے مرطوب خطرناک عمارتوں میں پھنسے3 ملین افرادکو تحفظ مل جائے گا۔ لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کیرن بک نےنامناسب پراپرٹیز کو کرائے پر دینے پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ اب ان کی تجویز پر دارالعوام میں رائے لی جائے گی جبکہ کمیونٹیز کے وزیر ساجد جاوید نے دارالعوام میں موجود ٹوری ارکان کو اس تجویز کی حمایت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہر فرد کو رہائش کیلئے ایک شاندار اور محفوظ مقام کی ضرورت ہے۔ کیرن بک نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ خراب رہائش این ایچ ایس پر ایک بڑا بوجھ ہے ، اور اس مسئلے کو حل کرنے سے این ایچ ایس کوبھی فائدہ پہنچے گا ۔لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کیاجانے والا بل قانون بن گیاتو کرایہ دار مکان کو انسانوں کے رہنے کے قابل بنانے سے انکار کرنے والے مالکان مکان کو عدالت میں لے جاسکیں گے۔ ٹوری کی رکن پارلیمان لوسی ایلن نے بتایا ہے کہ انھوں نے ایسے لوگوں سے بات کی ہے جو خود اپنے لئے آواز اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے اور اس پر مبارکباد دی جانی چاہئے ۔قانون میں اس تبدیلی سے 29سالہ جیسیکا سپیرو لیوس کو مدد ملے گی جن کے بچے ٹریڈ ورتھ میں کرائے کے مکان میں قیام کی وجہ سے سینے کی جکڑن کاشکار ہوچکے ہیں، ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس مکان کی بجلی کی لائنیں خطرناک ہیں اور یہ قابل رہائش نہیں ہےجبکہ بعض ایسے مکان بھی شامل ہے جو اس قدر نمی کاشکار ہیں کہ ان کی دیواروں پر خود رو کھمبیاں اگ آئی ہیں۔
تازہ ترین