• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو آن لائن جنسی مواد کے خطرات سے آگاہی دینی ضروری ہے، تھنک ٹینک

لندن( پی اے ) ایک تھنک ٹینک نے سفارش کی ہے کہ بچوں کو آن لائن جنسی مواد کے بارے میں بتایاجانا چاہئے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چھوٹے پیمانے کے جرائم کے بجائے ایسے جرائم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر کا مسئلہ حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ کراس پارٹی تھنک ٹینک نے اپنی اس رپورٹ میںماہرین کے شواہد کو بھی اس رپورٹ میں شامل کیا ہے جس میں انڈسٹری واچ ڈاگ ،دی انٹرنیٹ واچ فائونڈیشن کی جانب سے غیر قانونی میٹریل کی وجہ سے نوجوانوں کے جنسی معاملات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے مسائل شامل کئے ہیں۔ 2015میں جن تصاویر کے حوالے سے رپورٹ کی گئی ان میں سے 20فیصد خود تیار کردہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 11سے 16سال عمر کے کم و بیش 16فیصد نوجوان جنسی تصاویر بھیجتے ہیں پولیس کو جن نامناسب اور فحش تصاویر کے بارے میں شکایت کی جاتی ہے ان میں ہر چھٹی تصویر کم عمر بچوں کی ہوتی ہے۔ڈیموس کاکہناہے کہ یہ مسائل سکول کے ،ذاتی ،سماجی اورصحت سے متعلق نصاب کاحصہ ہونا چاہئیں۔
تازہ ترین