لندن(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل سائوتھ زون کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے ممتاز پاکستانی سیاسی اور سماجی رہنما امجد جنجوعہ کو لندن کا چیئرمین مقرر کردیا۔ تنویر احمد سعید نے امجد جنجوعہ سے ملاقات کی اور پاکستان رابطہ کونسل کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا کہ پاکستان رابطہ کونسل پاکستان میں کرپشن کے خلاف مہم کرپٹ سیاستدانوں اور اداروں کو بے نقاب کرنا ہے، پاکستان میں صاف اور شفاف جمہوری قیادت کے ساتھ ہے اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہونی والی سازشوں اور پاکستان دشمن قوتوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ امجد جنجوعہ نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ عوام کو انصاف نہیں مل رہا، اہل پاکستان کو کرپشن سے پاک جمہوری قوتوں کا ساتھ دینا چاہیے، یہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہے۔