• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے خا تمے کیلئے ہر ادارے کو کردار ادا کرنا ہوگا،جان محمد بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے مفادات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، دائود چورنگی کی تاجر برادری کو روشنی کے انتظامات کا کافی زیادہ مسئلہ تھا ،جن کے دیرینہ مسئلے کو دیکھتے ہوئے ہائی ماسک پول لگایا گیا ہے تاکہ بہترین بنیادوں پر روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے،تاجر برادری کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،عوامی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،عوامی کو درپیش مسائل کے خا تمے کیلئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ یو سی دائود چورنگی پر ہائی ماسک پول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کو انجمن تاجران اتحاد مارکیٹ مین دائود چورنگی کی جانب سے اعزازیہ بھی دیا گیا ،صدرو جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اور علاقائی معززین نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت سے اظہار تشکر کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے آنے سے ہمارے مسائل حل ہورہے ہیں ، اس موقع پر یو سی وائس معراج محمد خان ،ارشاد شر، ملک تاج ، پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء عدیل اختر شیخ،انجمن تاجران اتحاد مارکیٹ مین دائود چورنگی کے صدرگل حیات خان یوسفزئی، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین