• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم ، غیر حاضری پرمعلم کے تشدد سے 10سالہ لڑکا جاں بحق

کرچی(اسٹاف رپورٹر) بن قاسم عیدو گوٹھ میں معلم کے تشدد سے دس سالہ لڑکا جاں بحق،پولیس نے تشدد کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق عیدو گوٹھ کا رہائشی دس سالہ محمد حسین گھر کے قریب قاری ناظم الدین کے پاس قرآن حفظ کرنے جاتا تھا،گذشتہ چند روز سے ناغہ کرنے پر گھر والوں نے زبردستی لڑکے کو معلم قاری ناظم الدین کے پاس بھیجا جہاںمعلم نے مدرسے سے ناغہ کرنے پر لڑکے پر شدید تشددکیا جس کے نتیجے میں محمد حسین کی موت واقع ہوئی،واقعے کے بعد پولیس نے قاری ناظم الدین کو گرفتار کرلیاہے،دوسری جانب مقتول کے ورثاء کہنا ہے کہ انھوں نے معلم کو معاف کردیا ہے،۔بچے کو دینی تعلیم کیلئے وقف کیا تھا معلم سے غلطی ہوئی ہے اور وہ بھی انسان ہے اس لئے ہم اسے معاف کرتے ہیں اسی حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچے پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار ھے، چاہتے ہیں ورثا ء اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر ائیں ورثاء سے تمام پہلووٴں پر بات کی ھے، کچھ لوگوں کے بیانات بھی لئے ہیں معاملے میں تمام قانونی پہلووٴں کو مدنظر رکھیں گے اور قانونی راستہ اختیار کرینگے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے تک معلم تحویل میں رہے گا۔
تازہ ترین