• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان اور ولی خان کی جدو جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے،یونس بو نیری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان کی تیسویں اور خان عبدالولی خان کی بارہویں برسی کی تقریبا ت کا اغاز آج باچا خان مرکز میں قرآن خوانی کے ذریعے کردیا ہے،جس کے بعد ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اور باچا خان امن مشاعرے کا انعقادکیا گیا ،عظیم اسلاف کی برسیوں حوالے سے مختلف تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگلے ماہ فروری میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا ، جس میں مرکزی صدر اسفند یار ولی خان شرکت کریں گے اعلامیہ کے مطابق تعزیتی ریفرنس سے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ باچا خان اور خان عبدالولی خان کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے، بد قسمتی سے ان کی بصیرت اور دانش مندی کا بروقت ادراک نہیں کیا گیا ورنہ ہمارے حالا ت آج ایسے نہیں ہوتے جن خدشات کی نشاندہی انہو ں نے آج سے برسوں پہلے کردی تھی آج وہ سچ ثابت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ ملک کی بقاء صرف اور صرف جمہوری تسلسل میں پنہاں ہے مضبوط جمہوریت اور بااختیار پارلیمنٹ ہی ملکی بقاء کی ضامن ہے جمہوریت کے لیے خان عبدالولی خان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔
تازہ ترین