• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین آسان،فرقہ وارانہ تعبیروں نے پیچیدگی پیدا کی،مفتی یوسف قصوری

کراچی (پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ اہل حدیث کی دعوت فرقہ واریت سے پاک اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کی دعوت ہے ، امت کا اتحاد و استحکام قرآن و حدیث کی طرف رجوع کرنے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اسلام نے امت کو تقسیم کر رکھا ہے ، نفرت اور تعصبات کی سوداگری کرنے والے ملک و قوم کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ وہ جونیجو ٹائون میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے تحت ’’ دعوت اہل حدیث کانفرنسز ‘‘ کے پانچویں پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس سے سید عامر نجیب اور مفتی رفیق سلفی نے بھی خطاب کیا ۔ مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ دین اسلام اللہ کے نبی ﷺ کی زندگی میں مکمل ہوگیا تھا جو قیامت تک تمام زمانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا مطلب یہی ہے کہ تمام مسلمان اپنے اختلافات کو چھوڑ کر وحی الٰہی یعنی قرآن و حدیث کی پیروی میں لگ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا دین آسان ہے لیکن اس کی فرقہ وارانہ تعبیرو ںنے پیچیدگی پیدا کردی ہے ۔
تازہ ترین