• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرچی(اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں 4سالہ بچے سمیت 3افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کو رنگی ڈھائی نمبر سیکٹر Dمیں گوشت کی دکان پر ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4سالہ بچہ معصوم علی ولد آصف علی زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، گلبہار عید گاہ گراونڈ کے نزدیک فائرنگ سے53سالہ عبدالستار ولدعبد الغفورزخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔لیاری آٹھ چوک کے قریب فائرنگ سے 28سالہ اصغر علی ولد عبداللہ زخمی ہو گیا،زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین