• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب چورنگی،زیرتعمیر ایک ٹریک کا انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنجاب چورنگی پر زیرتعمیر ایک ٹریک کے انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا کورنگی سے بوٹنگ بیسن جانے والا ٹریک مکمل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹریک پر انڈرپاس کی تعمیر میں مزید تین ماہ کا عرصہ لگے گا پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ لوکل گورنمنٹ نیازسومرو نے بتایاکہ مکمل ہونے والے انڈرپاس پر ٹریفک کس سمت سے چلایا جائے گا اس کافیصلہ ٹریفک پولیس کرے گی انہوں نے کہاکہ انڈرپاس کے اس منصوبے پر مجموعی طور پر پونے دو ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے جس میں کلفٹن سے کورنگی جانے کے لیے پنجاب چورنگی پردونوں ٹریک پر انڈرپاس کی تعمیر کے ساتھ اطراف کی سڑکیں ، یوٹیلیٹی سروسزکی منتقلی شامل ہے انہوں نے مزید کہاکہ انڈرپاس کا زیادہ تر کام ہوگیا ہے دوسرے ٹریک کے انڈرپاس کو کم وقت لگے گا۔
تازہ ترین