• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمں کرلیا، تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے دوران کارروائی 4 ملزمان ارسلان، عبدالستار، عبدالحفیظ اور عمیر کو گرفتار کرکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی، شیر شاہ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سلمان، محسن اور وہاب کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، بہادر آباد پولیس نے چار ملزمان انیس، شاہد، عمران اور اسرار کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، بغدادی پولیس نے دو ملزمان محمد آصف اور عبید اللہ عرف چھوٹو، ڈاکس پولیس نے ملزم یوسف عرف پاپیا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔‎
تازہ ترین