• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ندی سے ملنے والی لاش کا معمہ حل،گولی مار کر ہلاک کیا گیا

کرچی(اسٹاف رپورٹر)ایس پی لانڈھی شعبان علی نے کہا ہے کہ کورنگی ندی سے ملنے والی لاش علی گل ولد حاجی میاں گل کے قتل کا معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول علی گل سے ملزمان نے ڈیفنس میں مکان بیچنے کے عوض 23 لاکھ روپے بیانہ لیا جب مقتول علی گل کو اس مکان کی قیمت کا پتہ چلا تو ملزمان صہیب بٹ اور پرویز مسیح نے مقتول علی گل کو بہانے سے بلاکر قتل کردیا مقتول علی گل نے ملزمان سے اپنے پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا تو ملزمان نے اپنی گاڑی AMS 481 میں بٹھایا اور کورنگی ندی لے جاکر گولی مار کر قتل کردیا تھا، یہ بات انھوں نے پریس کانفرنس میں کہی ،انھوں نے کہا کہ 35 سالہ مقتول علی گل کے پانچ بچے ہے اور وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھا ایس پی لانڈھی کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم صہیب بٹ کا ڈیفنس فیز ٹو میں گاڑیوں کا شوروم ہے ،ملزمان کےقبضے سے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمدکر لیا گیا ہے ۔
تازہ ترین