• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور صو بائی حکومتیں عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہیں،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے پارلیمنٹ کے حق میں بیان دے کر اعلی عدالتوں کی جمہوری سوچ کا اظہار کردیا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ جمہوریت کے دعوے دار حکمراں اور سیاست داں مسلسل عدالتی فیصلوں اور ججز کو تنقیدکا نشانہ بناکر اپنی منفی جمہوری سوچ کا اظہار کررہے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کو حل کرنے اور انہیں بے روز گاری، مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔
تازہ ترین