• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزنامہ جنگ کے توسط سےعرض ہے کہ آج تک یہ بات سمجھ میں نہیں آسکی کہ انکی تیار کردہ فصل کی قیمت حکومت کس بنیاد پر مقرر کرتی ہے ؟ آیا سونے کے ساتھ منسلک ہے یا ڈالر کے ساتھ ، پیڑولیم مصنوعات کے ساتھ یا فرٹیلائزر کے ساتھ یا پھر بین لااقوامی آزاد منڈی کے ساتھ ۔ کم ازکم ہمیں تو بتایا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ سرمایہ داروں کی اجارہ داری روکنا کس کا کام ہے ؟ آخر میں تمام محب وطن اور زراعت شناس معاشی ماہرین سے گزارش ہے کہ ملک کی70فیصد زراعت پیشہ آبادی کے معاشی قتل کی سازش کو بے نقاب کریں۔ سوچنے کی بات ہے کہ جب ملک کی70فیصد آبادی کا معاشی قتل کردیا جائے جو پورے ملک کی معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے تو پھر ملک میں کیا رہ جائیگا پھر آپ کو سندھ کا ایک تھر تو کیا پورا پاکستان تھر نظر آئیگا ۔
(ملک محمد ابراہیم)

تازہ ترین