• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن بلا اشتعال بھارتی فائرنگ، گولہ باری 5 افراد زخمی

کھوئی رٹہ،اسلام آباد(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں)بھارت کی طرف سے سیز فائر اور سرحدی خلاف ورزیاں جاری رہیں،اتوار کے روز بھی لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے نواحی گائوں چتر میں بھارتی فوج نے صبح سویرے سول آبادی پر فائرنگ اور بھاری گولہ باری کی جس سے5افراد زخمی ،قیمتی مال مویشی ہلاک ہو گئے ، زخمی افراد کو فوری طور پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ منتقل کر دیا گیا، گولہ باری اور فائرنگ سےلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے،بھارتی افواج کی گو لہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ، پاکستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں،شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کردار ادا کی اجازت دے۔
تازہ ترین