• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ،طاہر القادری ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، رانا تنویر حسین

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں،کرپشن کنگ آصف زرداری کے منہ سے کرپشن کا الزام قیامت کی نشانی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 132کے گائوں ٹھیکری والہ میں سوئی گیس کے منصوبہ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی شرقپور شریف علی اشرف ،یعقومیہ امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عبدالرف سمیت لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کیا ،دھرنے خان کو آئندہ انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست نظر آرہی ہے آئندہ الیکشن میں زرداری، مداری اور راولپنڈی کے درباری سمیت سب کو شکست فاش ہو گی۔
تازہ ترین