• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، نابینا بچی سے زیادتی کے 2 مجرموں کو 22، 22 سال قید کی سزا

کراچی(اے این این ) سماعت و گویائی سے محروم ذہنی معذور نابینا بچی سے اجتماعی زیادتی کے مرتکب دو مجرموں ساجد اور منیر کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 22،22 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر شفیع محمد پیرزادہ نے سماعت و گوئی سے محروم ذہنی معذور نابینا بچی سے اجتماعی زیادتی کے مرتکب دو مجرموں ساجد اور منیر کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 22،22 سال قید کی سزا سنادی،جج نے مجرموں کو فی کس 50 ہزار روپے متاثرہ بچی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیاہے ،مجرم منیر ضمانت پر تھاجس کی ضمانت منسوخ کر کے اسے جیل بھیج دیاگیا۔استغاثہ کے مطابق رحیم یار خان کا رہائشی رشید احمد اپنی سماعت وگوئی سے محروم ذہنی معذور بیٹی کے علاج کے لیے اپنے داماد اسحق کے گھرآیاہواتھا، 5 مئی 2016 کو ساجد اورمنیرنے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھرمیں داخل ہوکر مدعی کے داماد اسحق اس کی اہلیہ اور بچوں کو یرغمال بنایا اور نابینابچی کو تشدد کانشانہ بناکراسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔چشم دید گواہان نے مجرموں کو شناخت کیا اور میڈیکل بورڈ نے بچی کوذہنی معذوراور نابینا ہونے کی تصدیق کی تھی دوران سماعت تفتیشی افسر نے متاثرہ بچی کا بیان پیش نہیں کیا اوربتایا تھاکہ بچی ذہنی معذور اور بات چیت نہیں کر سکتی ۔
تازہ ترین