• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12مئی کیس میں مفرور 16ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

کراچی(مانیٹرنگ سیل)سانحہ 12مئی کیس میں مفرور 16ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سانحہ 12مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر نے 16مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضابط فواجداری کی دفعہ 87 کے تحت اخبار میں اشتہار شائع کراتے ہوئے انہیں 3 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان میں عمیر حسین صدیقی، حق نواز، عبدالاحد، دلدارمیاں، عبدالوحید بھی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں زیرِ سماعت ہیں اور سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان پر قتل، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات عائد ہیں۔واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین