• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیات ٹیچرز کی بھرتی ،دینی مدارس کی اسناد تسلیم نہ کرناقابل مذمت،امتیازی سلوک کا نوٹس لیا جائے ، وفاق المدارس

ملتا ن (اسٹا ف رپو ر ٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے اسلامیات ٹیچرز کی بھرتی کے موقع پر دینی مدارس کی اسناد کو قبول نہ کرنا غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،وزیر اعلی پنجاب دینی مدارس کے فضلا سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کا فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنمائوں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے تصدیق شدہ ڈگری کو مسترد کرنا قومی اداروں کی توہین کے مترادف ہےانہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دینی مدارس کے فضلا کو مین اسٹریم سے باہر رکھنا چاہتے ہیں جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین