• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق سرکاری و فوجی اعزازت کیسا تھ سپردخاک

اسلام آباد ( آن لائن،نیوز رپورٹر ) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کو سرکاری اور فوجی اعزازت کیساتھ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز،سینیٹر فرحت اللہ بابر سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی،دریں اثناءوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی میں مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کے اہم کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اس طرح وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت پر ہر پاکستانی ڈاکٹر اشفاق احمد کا ممنون ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کیلئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں شریک ہے۔ دریں اثناء ڈاکٹر اشفاق احمد کی تدفین کے بعد ان کی قبر پر وزیراعظم کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
تازہ ترین