• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص ، پولیس کی کارروائی، 2 مغوی طالبات بازیاب، 3 ملزمان گرفتار

میرپورخاص(نامہ نگار) پولیس نے میٹرک کی دو مغوی طالبات کو دوالگ مقامات سے بازیاب کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔یہ بات اے ایس پی میرپورخاص حسن جاوید بھٹی نے یہاں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کی دو طالبات کو دومختلف مقامات سے اغواء کرلیا گیا تھا،جس میں میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد میں رہائش پذیر مقامی سرکاری گرلز ہائی اسکول کی میٹرک طالبہ(ف) کو ڈھائی ماہ قبل اسکول سے گھر جاتے ہوئے جب کہ ایک دوسری واردات میں پھنور کالونی میں رہائش پذیر میٹرک کی طالبہ(ش) کو چار روزقبل اغواء کر لیا گیا تھا،مغوی طالبات کی بازیابی کے لیئے ایس ایس پی نظیر میر بحر کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،جس میں ان کے علاوہ اے ایس آئی محمد دانش، اے ایس آئی عزیز احمد،حسن پرویز شامل تھے۔ ٹیم نے مغویہ(ف) کو حیدرآباد سے بازیاب کرکے دوملزمان محمد شفیق اور عبدالقیوم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسر ی مغویہ (ش) کو ضلع ٹنڈومحمدخان سے بازیاب کرکے ملزم نورمحمد خاصخیلی جوکہ ٹنڈوالہیار کا رہائشی ہے کو گرفتار کرلیا۔بازیاب ہونے والی دونوں طالبات کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین