• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم و صحت کے شعبوں کومفادپرستوں نے کمرشل کر دیا،جگنو محسن

رینا لہ خورد (نا مہ نگار)تعلیم و صحت اور خدمت کے شعبوں کومفادپرستوں نے کمرشل کر دیا جس سےیہ شعبہ اخلاقی پستی کے دہانے پر پہنچ چکاہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سما جی راہنما سیدہ جگنو محسن نے نجی کلینک کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ سر ما یہ دارو ں نے تعلیم و صحت کے شعبوں کو دولت کے حصول کیلئے اپنی بنیاد بنا رکھا ہے انہو ں نے بجا ئے انبیاءا کرا م کے شیوہ ءخد مت خلق کو چھو ڑ کر صرف دولت کو تر جیح دی ہے لیکن ہم اس پر یقین نہیں رکھتے ہما ر ا مشن علا قہ کے لو گو ں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فرا ہمی ہے ہمارے تعلیمی ادارو ں میں بچے بچیا ں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہما ری بنا ئی ہو ئی ڈسپینسر یو ں میں لو گو ں کا مفت علا ج کیا جا رہا ہے سید ہ جگنو محسن نے چیئر مین مبشر حیا ت، وائس چیئر مین سا جد سا قی ،گدی نشین حضرت سید دائو د بندگی سید حسین عبا س کر ما نی کے ہمراہ مزید کہا کہ ہما را اولین منشور ہے کہ ہر یو نین کو نسل کی سطح پر مفت تعلیم اور صحت کے مرا کز قا ئم کئے جا ئیں۔
تازہ ترین