• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، غیر معیاری لا کالجز پر 7 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم، ہسپتالوں میں ناقص انتظامات پر اظہار تشویش

لاہور(اے پی پی )سپریم کورٹ نے غیر معیاری لا ءکالجز سے متعلق کمیشن کو 7ہفتوں میں اصلاحات کرکے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، ہسپتالوں میں سہولیات کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ نے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی اور ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور کے ہسپتالوں سے 64 ٹن کچرا ملا جو تشویشناک ہے، کراچی میں بہت گندگی پھیلی ہوئی تھی جس میں ایکشن لینے کے بعد بہتری آئی ہے، دوران سماعت ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے نشاندہی کی کہ نوجوان ڈاکٹروں کی تنخواہ بہت کم ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 45 ہزار رو پے میں ایک ڈاکٹر معمول کی زندگی گزار سکتا ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر کی حیثیت ماں جیسی ہے ان کی بہتری کے لئے تعلیمی اصلاحات لانی ہونگی، علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل بنچ نے غیر معیاری لاءکالجز کے خلاف قائم اصلاحاتی کمیٹی کو 7 ہفتوں میں کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین