• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچایاجائے، پاک جاپان بزنس کونسل

ٹوکیو (عرفان صدیقی) پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھے اور جعلی مقابلے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔ ایک بیان میں رانا عابد حسین نے کہا کہ جن قوموں میں انصاف ختم ہوجاتا ہے وہ تباہ ہوجاتی ہیں، نقیب محسود کو جعلی مقابلے میں ہلاک کرنے کا واقعہ پاکستان میں انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ مقتول کے اہل خانہ کی سرپرستی کرے ۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے رانا عابد حسین نے کہا کہ اس طرح کے جعلی مقابلے بھی حکومت کے خلاف سازش سمجھے جانے چاہئیں اور ان سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔
تازہ ترین