• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار ، سیشن جج کے حکم پر سول جج کا سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) سیشن جج کے حکم پر سول جج 2 کا سی آئی اے سینٹر پر چھاپہ، بلا جواز حراست میں لئے جانے والے شخص کو بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے رہائشی محمد انور عباسی کی بیوی شبانہ انور نے سیشن جج ٹنڈوالہ یار کو ایک درخواست دی کہ اس کے شوہر کو سی آئی اے پولیس نے بلاجواز حراست میں رکھا ہوا ہے، جس پر سیشن جج آنند رام نے سول جج 2 فہد کلہوڑو کو کارروائی کرنے کا حکم دیا، جس پر سول جج نے کارروائی کرتے ہوئے محمد انور عباسی کو بازیاب کرواکر سیشن جج کے سامنے پیش کر دیا جبکہ رابطہ کرنے پر سی آئی اے انچارج یاسین ٹگر نے بتایا کہ ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی یہ دو گرپوں کے درمیان لین دین کا معاملہ تھا، انکوائری کے لئے بلایا تھا۔
تازہ ترین