• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور، پریشر زدہ گوشت کی قیمت میں اضافے سے شہری پریشان

شہدادپور (نامہ نگار) شہر میں پریشر لگا کر بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں 100روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیاہے جس پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری توقیر احمد بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ گوشت کی دکانوں پر کسی قسم کی صفائی ستھرائی نہیں ہوتی۔ چھوٹے جانور ذبح کر کے پریشر لگا گوشت فروخت کیا جا رہا ہیں۔ ریٹ لسٹیں بھی غائب کر دی گئی ہیں۔ گوشت کی قیمتوں میں 100روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے اور 700روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جو ہماری گنجائش سے باہر ہے۔ انہوں نے ڈی سی سانگھڑ اور اے سی شہدادپور سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے  کے مطابق گوشت فروخت کرایا جائے اور شہریوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔
تازہ ترین