• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعا قل ، ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2،زخمی

پنوعاقل (نا مہ نگار) قومی شاہراہ پر ٹریلر اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار محنت کش جاں بحق، دو زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریلر ڈرائیور فرار ہو گیا تفصیلات کے مطا بق پنوعا قل سے پانچ کلومیٹر دور گا ؤں پیر حسن کے قریب قومی شاہراہ پر چار موٹر سائیکل سوار پنوعا قل سے سکھر کی جا نب مزدوری کے لئے جا رہے تھے کہ دو تیز رفتار ٹریلر جو ایک دوسرے سے سبقت حا صل کر نا چا ہتے تھے کہ ایک ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار محنت کش جا وید احمد شیخ اور سجاد احمد سمیجو موقع پر ہی ٹریلر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئے جب کہ دو افراد ذو الفقار اور ہمت شدید زخمی ہو گئے اطلا ع ملنے پر جاں بحق اور زخمیوں کو ایدھی کے رضا کا روں اور سندھ پولیس نے تعلقہ اسپتال پہنچا یا جہاں زخمیوں کو فو ری طور پر طبی امداد دی گئی جا ں بحق افراد کی لاشوں کو قانونی کار وائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا لاشوں کے گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا ٹریلر ڈرائیور فرار ہو گیا جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنوعا قل کی مہران کا لونی سے تھا بدقسمت محنت کش مزدوری کی غرض سے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ حا دثے کا شکار ہوگئے۔
تازہ ترین