• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکرنڈ، سب ڈویژن کو ماڈل بنانے کیلئے حیسکو نے آپریشن شروع کردیا ہے

سکرنڈ ( نامہ نگار ) ایس ڈی او حیسکو سکرنڈ انجینئر اصغر علی گاہو نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ سکرنڈ سب ڈیژن کو ماڈل بنانے کیلئے حیسکو نے آپریشن شروع کردیا ہے جس کی ابتداء کچے کے علاقے سے کی گئی ہے جہاں با اثر افراد کثرت سے بجلی چوری کرتے ہیں پہلے روز پانچ غیر قانونی ٹرانسفارمر اور بیس ہزار میٹر تار اتار کر ضبط کی گئی۔بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے پر پچاس دیہات کی بجلی پہلے ہی منقطع کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکرنڈ سب دویژن میں صارفین کی طرف حیسکو کے تقریباً ایک ارب بارہ کروڑ روپے بقایا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن میں بجلی کی چوری بند کی جائے گی اور تمام بقایا جات وصول کیے جائیں گی اس سلسلے میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین