• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سیاست کرنے والے حیدرآباد کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، زبیر احمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد پر امن شہر ہےمنفی سیاست کرنے والے شہر کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں،ان کی کرپشن، منفی طرز سیاست اور اقربا پروری کی وجہ سے انھیں ان کی جماعت نے مسترد کیا ہوا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم کیوایم کے رنماء راشد ممتاز، سعید عزیز اور پی ایس 48 کی مختلف یوسیز کے چیئرمین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو اصل حقیقت سے آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ لوکل گورنمنٹ فنڈز اربوں روپوں کاہے اگر اس میں سے 3کروڑروپے بلدیہ حیدرآباد کوملتے ہیں اور 2لاکھ ہر یوسی کوملتے ہیں تو کوئی احسان نہیں کرتا، شہر اربوں کا ٹیکس ادا کرتا ہے، اگر یہ فنڈز صوبائی وزیر بلدیات دیتے ہیں تو ہم اس پریس کانفرنس کے توسط سے ان سے کہتے ہے کہ وہ فنڈز روک لیں ۔ او زیڈ ٹی ٹیکس کی مد میں سندھ حکومت پرضلع حیدرآباد کے اربوں روپے واجب الادا ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ حکومت ضلع کے بقایا جات فوری ادا کرے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں شہر میں کوئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں کیا گیا، حیدرآباد قاسم آباد میں 26واٹر فلٹر پلانٹ بندپڑے ہیں، اس حوالے سے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان، واٹر کمیشن، چیئر مین نیب اور دیگر ایماندار افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہری وسائل کے حل کے لئے ملنے والے فنڈز کی خرد برد کی تحقیقات کریں۔
تازہ ترین