• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلیلی نہروں کے پشتوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن آج سے دوبارہ شروع

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی کی نگرانی میں سپریم کورٹ صاف پانی کمیشن کے احکامات کی روشنی میں نہروں کے پشتوں سے تجاوزات کے خاتمے اورایری گیشن کی سرکاری اراضی قابضین سے وا گزار کرانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن کا تیسرامرحلہ آج غلام محمد بیراج جامشوروآرڈی 34سے شروع کیا جائے گا، چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ عملے کی کارروائی کے دوران قابضین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تھی جس کے بعد قابضین کو5روز کے اندراندرتجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کی مہلت دی گئی تھی، دوسری جانب پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے نہروں کے پشتوں پر قائم تجاوزات جن میں سینکڑوں بھینسوں کے باڑے و دیگرتعمیراتشامل ہیں کے بچانے کے لئے چند قابضین خاندانوں کے ہمراہ احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمدنے اینٹی انکروچمنٹ عملے کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ صاف پانی کمیشن کے احکامات پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد جاری رکھا جائے۔
تازہ ترین