• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیگ کی تیاریاں شروع کردیں ،شہباز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ہاکی الیون کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی لیگ کے انعقاد کی تیاری شروع کردی ہے، پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ عالمی الیون کی آمد سے ملک میں اس کھیل کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، جس میں اہم کردار ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا ہے جنہوں نے پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی کو بحال کرنے میں ہماری مدد کی،کھلاڑیوں نے پاکستان کے حالات کے بارے میں اچھی رائے قائم کی ہے جس سے ہمیں انٹر نیشنل پاکستان سپر ہاکی لیگ کے انعقاد میں آسانی ہوگی، انہوں نے کہا کہ جلد اس حوالے سے ایک مارکیٹنگ کمیٹی کے ساتھ پی ایچ ایف معاہدہ کرے گی،کوشش ہے ہاکی لیگ میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شر کت کریں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے میچز کے انعقاد میں وفاقی، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے جو تعاون کیا اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا ملک میں ہاکی لیگ سے اس کھیل کے معیار میں اضافہ ہوگا، پاکستانی کھلاڑیون کی مالی مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔ پاکستان میں لیگ ہونے سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کوچز کو غیرملکی کوچز کے ساتھ کام کرکے تجربہ حاصل ہوگا۔ اسی طرح پاکستانی امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ شہباز احمد نے کہا کہ عالمی الیون کے خلاف جونیئر کھلاڑیوں کو آزمانے کا مقصد ان کی صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا ، دوسرے میچ میں جونئیر کھلاڑیوں نے تین گول اسکور کئے اور میچ کو ڈرا کیا، وہ چانس سے فائدہ اٹھاتے تو میچ جیت سکتے تھے۔
تازہ ترین