• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز، پریرا کی شاندار کارکردگی، سری لنکا فتحیاب

ڈھاکا (جنگ نیوز) آل رائونڈر تھسارا پریرا کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکامیوں کو بریک لگادیا۔ سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو چوتھے میچ میں 5وکٹوں سے شکست دیدی۔ تھسارا نے چار وکٹ لیے اور 39 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ناکام ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو غلط ثابت ہوا۔ زمبابوین ٹیم پریرا اورفرنینڈو کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 198رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ برینڈن ٹیلر 58، کپتان گریم کریمر 34 ، والر 24، اور مائر 21 رنز کے ساتھ ہی مزاحمت کرسکے۔ سری لنکا کی طرف سے پریرا نے 4، فرنینڈو نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جواب میں آئی لینڈرز نے ہدف 5وکٹوں پر پورا کرلیا۔ کشال پریرا نے 49، مینڈس نے 36 اور چندی مل نے 38 رنز بنائے۔ اختتامی اوورز میں پریرا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 26 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک بائونڈری کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے اور فتح آئی لینڈرز کی جھولی میں ڈال دی۔
تازہ ترین