• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈگری (نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے تحت منعقدہ فری آئی کیمپ میں 151مریضوں کی آنکھوں کے جدید ٹیکنالوجی فیکو تھراپی کے ذریعے کامیاب آپریشن کیے گئےاور فری آئی کیمپ میں 870مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ جبکہ پانچ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے جن میں سینے، شوگر، کان ناک گلہ، دل ،معدہ اور جگر کا کیمپ شامل تھے۔ مختلف طبی کیمپوں میں 1300سے زائد مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیااور تمام مریضوں کو کھانا اور ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص، جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر محمد افضال، الخدمت کے ضلعی صدر سلمان خالد، چیئرمین جھڈو شکیل قائم خانی اور وائس چیئرمین حاجی عمر دراز نے کیا۔
تازہ ترین