• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری

لاہور (خالد محمود خالد) بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں پولیس نے جموں ریجن میںپاکستان کی سرحد کے ساتھ ملنے والے تمام رہائشی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور وہاں کے مکینوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑ دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میںحکام کا کہنا ہے کہ سرحد سے ملحقہ علاقے اس وقت انتہائی حساس ہیں اور مستقبل قریب میں ان علاقوں میں مبینہ طور پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجہ میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں جن کا براہ راست نقصان وہاں رہنے والے عوام کا ہو گا اس لئے وہاں کے رہائشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیںیا گھروں میں بنکرز بنا کر کسی بھی ہنگامی صورت میں ان میں شفٹ ہو جائیں۔اس کے ساتھ ساتھ قیمتی اشیاء کی حفاظت کا خاطر خواہ انتظام کریں اور گھروں میں راشن اور پانی کا وسیع ذخیرہ کر لیں۔پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ گھروں میں لائٹس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے اور کسی بھی نامعلوم شخص کو دیکھیں تو فوری طور پر آرمی، بی ایس ایف ، پولیس اور دوسری سیکیورٹی ایجنسیوں کو مطلع کریں جب کہ نامعلوم افراد کوکسی بھی طرح کی معلومات فراہم نہ کریں۔
تازہ ترین