• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے امریکی نائب صدرکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا

غزہ (جنگ نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کومسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا خطے میں خیر مقدم نہیں کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائيل کے جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) اپنا کردار ادا کرے۔ ریاض المالکی نے اپنے بيان ميں کہا کہ چيف پراسيکيوٹر آئی سی سی کو اپنے اختيارات کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کو فوری طور پر رکوانا چاہيے، اسرائیل کے جنگی جرائم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔
تازہ ترین