• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمعاملے پرپاکستان کیساتھ،سی پیک جیسے مشترکہ مفادات کاتحفظ کرینگے،چینی سفیر

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میںچین کے نئے سفیر یائو جنگ خصوصی طور پر شریک ہوئے،چینی سفیرنے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئےبتایاکہ سی پیک چین کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان چین کا کلیدی اہمیت کا حامل دوست ملک ہے ، چین ہر معاملے میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،چین اور پاکستان سی پیک جیسے اپنے مشترکہ مفادات کا تحفظ کریں گے ،سی پیک کا دائرہ صرف چین پاکستان نہیں بلکہ افغانستان اور وسط ایشیاتک وسیع کیا جائےگا ، سی پیک میں زراعت ، سیاحت ، آئی ٹی اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں کو شامل کیا جارہا ہے،چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک 15سال کا منصوبہ ہے،سی پیک کسی شخص، حکومت ، سیاسی جماعت اور ادارے سے بالاتر ہے، چین فاٹا میں 50 سکول عطیہ کر رہا ہے، سی پیک کی رفتار درست جا رہی ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے کے بعض منصوبے وقت سے قبل مکمل ہو گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ29جنوری کو گوادر میں دو روزہ ایکسپو کا انعقاد ہوگا جس میں 80چینی کمپنیاں شریک ہوں گی ۔

تازہ ترین