• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید کے خیراتی ادارے قبضے میں لینے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر اعظم

Todays Print

اسلام آباد(رائٹرز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ حافظ سعید کے خیراتی ادارے حکومتی قبضے میں لینے کےلئے پر عزم ہیں اور امریکا کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو کمزور کرنے سے باز رہے۔ ادھر جنرل الیکٹرک کے گیس ٹربائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل الیکٹرک کے گیس ٹربائنز میں اب بھی کچھ تکنیکی مسائل ہیں لیکن وہ پر امید ہیں کہ امریکی کمپنی ان پر قابو پا لےگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کو دیے گئےایک انٹرویومیں وزیر اعظم شاہد خاقان نےکہاکہ انکی حکومت حافظ سعید کے خیراتی اداروں کو قبضے میں لینے کے منصوبے کیساتھ آگے بڑھے گی، حکومت ان خیراتی اداروں کو قبضے میں لے گی جن پر پابندی عائدہے ۔ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کو قبضے میں لینے کے حوالےسے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم عباسی نے کہا کہ حکومت کو طاقتور فوج کی حمایت حاصل ہے، ہم سب ایک صفحے پر ہیں، ہر کوئی اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہےتاہم انہوں نے حتمی تاریخ دینے سے انکار کیا۔ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے ماضی میں کہا جاچکا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے قبضےمیں لینےکی کوشش کی گئی تو وہ قانونی راستہ اختیار کرینگے۔وزیر اعظم عباسی نےامریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ ٹوئٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا ٹوئٹ ناقابل قبول ہے، افغانستان میں امریکی ناکامی پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جاسکتا ، اسے ہم تسلیم نہیں کرسکتے کیوں کہ پاکستان سے زیادہ کسی نے اس جنگ میں قربانیاں نہیں دیں۔

تازہ ترین