• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاس سے نکالنے پر طالب علم کا دوستوں کے ساتھ ٹیچر پر تشدد

Todays Print

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بی سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر6میں طالبعلم نے کلاس سے نکالنے پر مشتعل ہوکر اپنے دوستوں کوبلواکر ٹیچر کو طلباءکی موجودگی میں تشددکانشانہ بناکر زخمی کردیا‘ زخمی ٹیچر اساتذہ کے ہمراہ تھانے پہنچ گیا‘ابتدائی رپورٹ درج۔تفصیلات کے مطابق لطیف آبادنمبر 6میں واقع انگلش لینگوئج سینٹرمیں کلاس میں بدتمیزی کرنے پر طالبعلم احمدفراز کو کلاس سے باہر نکال دیاتھا جس پر اس نے پہلے تو کلاس میں ٹیچر پر حملہ کردیا‘ طلبا کے پکڑنے پر اس نے اپنے دوستوں کو بلواکر انگلش لینگوئج کے ٹیچرحسان احمد کو اساتذہ وطلباءوطالبات کی موجودگی میں بہیمانہ تشدد کانشانہ بناکر زخمی کردیا جس پر ادارے کے اساتذہ زخمی ٹیچر کے ہمراہ بی سیکشن تھانے پہنچ گئے ۔

تازہ ترین